Breaking News
Home / انٹر نیشنل / چاند کی طرف انسان بردار خلائی مشن کی روانگی موخر

چاند کی طرف انسان بردار خلائی مشن کی روانگی موخر

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے چاند کی طرف انسان بردار خلائی مشن کی روانگی 2027 کے وسط تک موخر کر دی ، قبل ازیں ناسا نے یہ مشن 2026 میں روانہ کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناسا کے حکام نے اس تاخیر کے لئے عملہ کی گرمی سے حفاظت اور اورین کریو کیپسول کو درپیش دیگر مسائل کا حوالہ دیا ہے ۔ ناسا نے آرٹیمس پروگرام چاند پر طویل قیام اور اس قیام کے دوران حاصل ہونے والے تجربات کو مریخ کی طرف خلائی مشنز میں استعمال کرنے کے لئے 2017 میں شروع کیا تھا۔اس کا پہلا مشن آرٹیمس 1 جو چاند کے لئے ایک بغیر عملے کے آزمائشی مشن تھا، متعدد بار تاخیر کے بعد 2022 میں روانہ کیا گیاتھا۔ لیکن اعداد و شمار کا جائزہ لینے والی ٹیموں کو بعد میں معلوم ہوا کہ اورین کی ہیٹ شیلڈ کو نقصان کے ساتھ ساتھ اس کے برقی اور لائف سپورٹ سسٹم میں بھی مسائل تھے۔ ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ہم اس کی بنیادی وجہ جان چکے ہیں، اور اس نے ہمیں آگے بڑھنے کا راستہ تیار کرنے کا موقع دیا ہے۔ان مسائل کی وجہ پر چاند کے لئے ناسا کے خلائی مشنز کا پورا شیڈول متاثر ہو ا اور آرٹیمس 2 جو چاند کے قریب سے ہو کر واپس آنے والا انسان بردار مشن تھا ، ستمبر 2025 سے اپریل 2026 تک موخر کر دیا گیا ۔آرٹیمس۔ 3 جو چاند کے برف سے بھرپور جنوبی قطب پر اترنے پر انسان بردار خلائی مشن ہو گا کو اب 2027 کے وسط میں روانہ کیا جائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar