شیخوپورہ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اوروفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے بھائی رانا افضال حسین کے انتقال سے خالی ہونے والے حلقہ پی پی 139میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ آج ہو گی ، حلقے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کے مقابلہ کا امکان ہے ، ضمنی انتخاب کے موقع پر حلقے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے رانا طاہر اقبال ، تحریک انصاف کے اعجاز حسین بھٹی اورتحریک لبیک کے محمد فاروق الحسن سمیت 8امیدوار وں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ الیکشن کمیشن پنجاب کے ترجمان کے مطابق مذکو رہ حلقے میں آج جمعرات صبح 8سے شا م 5بجے تک پولنگ ہو گی ،حلقے میں 1لاکھ93ہزار ووٹرز کے لیے 124پو لنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے ہیں ضمنی انتخاب کے لیے 124 پریذائیڈنگ افسران 359اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران ڈیو ٹی سر انجام دیں گے۔ ترجمان کے مطابق ضمنی انتخاب کے موقع پر پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ عوام الناس بلا خوف و خطر پو لنگ اسٹیشن پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے آئیں۔
Check Also
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
