ڈیڑھ سال بعد اپنے لیڈر سے ملاقات ہوئی ،دست شفقت میرے سر پر رکھا: مسرت جمشید چیمہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ تقریباً ڈیڑھ سال بعد اپنے لیڈر عمران خان سے ملاقات کا موقع ملا،انہوں نے اپنا دست شفقت میرے سر پر رکھا اورجمشید چیمہ کی بیماری اور صحتیابی کے بارے میں پوچھا ۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان نے میری حالیہ گرفتاری اور ہونے والے سلوک کے بارے میں بھی پوچھا، یہ ایک طویل ملاقات تھی جس میں انہوں نے اپنے تمام کارکنان اور عوام کے لئے پیغام دیا کہ پریشان نہیں ہونا اور انشااللہ ظلم کا یہ دور جلد اپنے گھٹنے ٹیکے گا،ہم مختلف شہروں میں بوگس مقدمات بھگت رہے ہیں لیکن اتنے عرصے بعد اپنے لیڈر سے مل کر یہ تمام مشکلات اور یہ تمام تھکن بے معنی سے لگنے لگ گئی ہے ۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
