کرم مسئلہ پر کے پی حکومت نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کی ہوئی ہیں،گورنرکی میڈیاسے گفتگو
ڈیرہ اسماعیل خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبر پختوانخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ کرم کے مسئلہ پر کے پی حکومت نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کی ہوئی ہیں، وفاقی حکومت احتجاج میں وزیراعلیٰ کی طرف آنسو گیس استعمال کی انکوائری کرائے۔ گورنر کے پی نے کہاکہ آنسو گیس شیل عام آدمی نہیں خرید سکتا، صوبائی حکومت صوبے میں امن و اماں قائم کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
