Breaking News
Home / سیاست / پی ٹی آئی نے جو ماحول بنایا اس میں مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکتے:خواجہ آصف

پی ٹی آئی نے جو ماحول بنایا اس میں مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکتے:خواجہ آصف

یونان کشتی حادثہ ہمارے سسٹم کی ناکامی ہے،سارا سسٹم بردہ فروشوں سے ملا ہوا ہے:وزیر دفاع

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کبھی سول نافرمانی اور کبھی مذاکرات کی بات کرتی ہے،جو ماحول پی ٹی آئی نے بنادیا ہے اس میں کوئی مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکتے،پی ٹی آئی سے مذاکرات شروع ہونے کی کوئی بات میرے علم میں نہیں ہے ، مذاکرات کے بارے میں جو بیانات آرہے ہیں وہ پی ٹی آئی کی جانب سے آرہے ہیں، حکومت کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے جیل سے کچھ بیان آتے ہیں، بہنوں کے لاہور سے کچھ اور خیبر پختوانخواہ سے بشری بی بی کے کچھ بیانات آتے ہیں، ان کے بیانات میں کوئی ہم آہنگی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی حالات معمول پر ہیں، مختلف پارٹیاں ہیں یہاں ایک دوسرے سے گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں،پارٹیوں کے اپنے اہداف ہوتے ہیں جسے پانے کیلئے ایسے بیانات آتے رہتے ہیں۔یونان کشتی حادثے سے متعلق بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یونان کشتی حادثہ ہمارے سسٹم کی ناکامی ہے،حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے سمجھتا ہوں اس معاملے کا حل اولین ترجیح ہونا چاہیے،لوگ جائیدادیں بیچ کر اپنے بچوں کو بھیجتے ہیں، چند ماہ بعد ان کے بچوں کی لاش آتی ہے یا جیلوں میں ہوتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ سارا سسٹم بردہ فروشوں سے ملا ہوا ہے، یہ لوگ بچوں سے جو پیسے لیتے ہیں وہ اوپر تک بانٹے جاتے ہیں۔ جو لوگ ان کو روکنے والے ہیں وہ بھی پیسے لیتے ہیں، جس سسٹم کو انہیں روکنا ہے وہ کمپرومائزڈ ہے، میں ہر سطح پر اس معاملے پر آواز اٹھائوں گا، اسمبلی میں بھی بولوں گا۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar