ارب 12 کروڑ 30 لاکھ سے زائد مالیت کی گاڑیاں بورڈ کی منظوری کے بغیر خریدیں گئیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے دور میں پنجاب میں 310گاڑیوں کی غیر قانونی خریداری کا نیا سکینڈل سامنے آگیا ،2 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ سے زائد مالیت کی گاڑیاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بغیر خریدیں گئیں،تحریک انصاف کے دورمیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیلئے 310گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ کس نے کیااس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی2020-21کی آڈٹ رپورٹ کی دستاویزات کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے مختلف کیٹگریز کی 916میونسپل وہیکلز کی خریداری کے لئے 4747.78ملین روپے کی منظوری دی ۔ تاہم ریکارڈ کی سکروٹنی کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کے لئے 310گاڑیاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بغیر خریدی گئیں جس پر 2123.753ملین روپے خرچ کئے گئے ۔ مزید انکشاف ہوا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے لئے گاڑیوں کی خریداری میں وینڈرز کو پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2086.20ملین روپے کی براہ راست ادائیگیاں بھی کی گئیں ۔ دستاویزات کے لئے بغیر منظوری خریدی گئی 310گاڑیوں میں 68متسو بیشی فوسو ٹرک،114ہینو ٹرک لارج،80ہنیو ٹرک سمال اور48رکشے شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے دورمیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے لئے 310گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ کس نے کیااس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور اس سلسلہ میں پبلک اکائونٹس کمیٹی غیر قانونی طور خریدی گئی گاڑیوں کی تحقیقات کے لئے متعلقہ افسران کو طلب کرے گی۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media

