Breaking News
Home / صفحۂ اول / پی ایف ایف نے ملک میں خواتین فٹبال کی سرگرمیاں بحال کردیں

پی ایف ایف نے ملک میں خواتین فٹبال کی سرگرمیاں بحال کردیں

پی ایف ایف نے ملک میں خواتین فٹبال کی سرگرمیاں بحال کردیں

پی ایف ایف کا قومی ویمن فٹبالرز کیلئے 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک لاہور میں کیمپ لگانے کا فیصلہ

قومی ویمن فٹبال ٹیم کی از سر نو تشکیل کیلئے 30 کھلاڑیوں کو کیمپ میں لاہور طلب کرلیا گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ملک میں خواتین فٹبال کی سرگرمیاں بحال کرتے ہوئے قومی ویمن فٹبال ٹیم کی از سر نو تشکیل کیلئے 30 کھلاڑیوں کو کیمپ میں لاہور طلب کرلیا۔پاکستان میں ویمن فٹبال کی سرگرمیا ں جنوری 2020 سے معطل ہیں، خواتین فٹبالرز قومی ویمن فٹبال چمپئن شپ کے بعد سے ایکشن سے باہر ہیں جس کی ایک وجہ کووِڈ 19 ہے، تاہم اب پی ایف ایف نے خواتین فٹبالرز کو ایک بار پھر متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایف ایف نے قومی ویمن فٹبالرز کیلئے 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک لاہور میں کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کیمپ کیلئے 30 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔کیمپ کی نگرانی پی ایف ایف کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈینیئل لمونیس کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کیمپ کے بعد خواتین فٹبال لیگ کا بھی انعقاد ہوگا اور ان دونوں ایونٹس سے قومی ویمن ٹیم کی تشکیل نو کی جائےگی تاکہ مستقبل کے ایونٹس پلان ہو سکیں جن 30 کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا گیا ہے ان میں تجربہ کار ہاجرہ خان بھی شامل ہیں۔

دیگر پلیئرز میں ذوالفیا نذیر ، کرن قریشی، سحر زمان، مشعل، عالیہ علاوالدین، داہلیہ فاروق، فاطمہ بلوچ، نینا زہری، علیزہ، ایشل، خدیجہ کاظمی، نِشا، رامین، روبینہ، بی بی عزیز، غزالہ عامر، کافیہ کریم، سارہ خان، شاہدہ امین، عالیہ صادق، عاصمہ عثمان، دعا گیلانی، ماریہ جمیلہ، مہناز شاہ، رافعہ پروین، شمائلہ ستار، فاطمہ انصاری اور ابیحہ حیدر شامل ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar