Breaking News
Home / بزنس / پی ایس سی جلد کارپوریٹ ادارے کی طرز پر شناخت بنانے میں کامیاب ہو جائیگا’ علی ارشد رانا

پی ایس سی جلد کارپوریٹ ادارے کی طرز پر شناخت بنانے میں کامیاب ہو جائیگا’ علی ارشد رانا

افسران کو ہدف دے کر پیشرفت بارے ٹائم فریم طے کر دیا گیا ‘ مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر علی ارشد رانا نے کہا ہے کہ ادارے کی مجموعی کارکردگی میں بہتری کیلئے تمام اعلیٰ افسران کو اہداف سونپ دئیے ہیں ، پنجاب سیڈ کارپوریشن کے امور کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق سر انجام دینے کیلئے اس کے ایکٹ اوررولز میں ترامیم پر بھی غور وخوض جاری ہے ، مختلف اجناس کے معیاری بیجوں میں خود کفیل ہونے کیلئے مقامی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں سے اشتراک کے مجوزہ فارمولے پر سوچ بچار کر رہے ہیں تاہم اس میں ادارے کے مفادات کو ترجیح دی جائے گی ۔ اپنے جاری بیان میں علی ارشد رانا نے کہا کہ ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ،ڈائریکٹر ایڈمن،ڈائریکٹر پروسیسنگ ،ڈائریکٹر مارکیٹنگ سمیت تمام ڈائریکٹرز،چیف آئی ٹی، پی ایم یو اور ایڈیشنل ڈائریکٹر زسطح کے افسران کو ہدف تفویض کر کے پیشرفت بارے بھی ٹائم فریم طے کر دیا گیا ہے ۔ تمام افسران اور عملہ نیک نیتی کے ساتھ اپنے اہداف کی تکمیل کیلئے گامزن ہے اور ہم پر امید ہیں کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن بہت جلد حقیقی معنوںمیں کارپوریٹ ادارے کی طرز پر اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہو جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں سے اشتراک کا مقصد صرف اور صرف اپنے ادارے کی بہتری ہوگا تاہم اس حوالے سے کسی بھی منصوبے اور اقدام میں پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مفادات کو ترجیح دیں گے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar