Breaking News
Home / صفحۂ اول / پی ایس ایل کی فرنچائزز کی درخواست پر پی سی بی کو نوٹس جاری

پی ایس ایل کی فرنچائزز کی درخواست پر پی سی بی کو نوٹس جاری

پی ایس ایل کی فرنچائزز کی درخواست پر پی سی بی کو نوٹس جاری

بورڈ کو تاحکم ثانی درخواست گزاروں کےخلاف ممکنہ تادیبی کارروائی روکدیا گیا

ؒلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کیخلاف دائر درخواست پر سماعت 30ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ کو تاحکم ثانی درخواست گزاروں کے خلاف ممکنہ تادیبی کارروائی روک دیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیگل ایڈوائز تفضل رضوی نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا تے ہوئے موقف اپنایا کہ درخواست گزار یہاں آنے کی بجائے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام سے بات چیت کریں ۔

درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ پی ایس ایل کرکٹ کے شائقین کے لیے شروع کی گئی ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سے خطیر آمدن حاصل کی ، کورونا وبا ءکی وجہ سے سب فرنچائزز بہت زیادہ متاثر ہوئیں،پی ایس ایل کے میچز منسوخ ہونے سے فرنچائزز کی آمدنی بھی بری طرح متاثر ہوئی ،ٹکٹس کی فروخت سے سب سے زیادہ آمدنی اکٹھی ہوئی ،پی سی بی کی جانب سے لائسنس کی فیس تاحال وہی ہے،اگر میچز دوبارہ شروع ہوتے ہیں تو دوبارہ اتنا ریونیو نہیں آسکتا،پی سی بی نے ایک اعلامیہ کے ذریعے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل براڈکاسٹنگ کے رائٹس ختم کر دئیے ہیں،پی سی بی کے اس اقدام سے فرنچائز زکو مالی نقصان ہو گا،پی سی بی فرنچائز زکی فیس طلب کر رہا ہے ،پی سی بی پی نہ صرف ایس ایل کا ناصرف آرگنائزر ہے بلکہ برابری کے بنیاد پر شفاف طریقہ سے کام کرنے کا پابند ہے۔

کورونا کی ناقابل یقین صورت حال پیدا ہونے سے فرنچائزز کی آمدنی پر گہرا اثر پڑا،چیف ایگزیکٹو بورڈ فرنچائز کے لائسنس کے طریقہ کار کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں ،پی سی بی کے یکطرفہ فیصلوں سے پی ایس ایل کا چھٹا سیزن منسوخ ہو سکتا ہے،پی سی بی کا یہ اقدام کرکٹ کے فروغ اور عوام کی تفریح میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

استدعا ہے کہ عدالت پی سی بی کو فرنچائزز کے تحفظات کو دوبارہ سننے ،پی ایس ایل کے ماڈل پر نظر ثانی کرنے کا حکم دے اورپی سی بی کے پی پی ایس ایل کے لئے دئیے گئے لائحہ عمل کو کالعدم قرار دے ۔عدالت نے پی سی بی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar