Breaking News
Home / بزنس / پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اضافے کا امکان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اضافے کا امکان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جنوری 2025ء کے دوسرے پندرہ دنوں کے دوران 3سے 5روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں اور توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کی گئی ہے، جس پر حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزارتِ خزانہ کریں گے۔برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمتیں 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ 77.32 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں، جو کہ گزشتہ تین ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ سردیوں کے دوران توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے تیل کی قیمتوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ مسلسل تیسری ہفتہ وار بڑھوتری ہے، جو حالیہ تین سال کی کم ترین سطح سے تیزی سے اوپر آیا ہے۔دوسری جانب، پاکستانی روپے کی قدر انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں معمولی کمی کا شکار ہوئی، تاہم کرنسی کے تبادلے کی شرح میں کوئی خاص تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔ ایکسچینج ریٹ میں اتار چڑھا اور عالمی قیمتوں کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے، پاکستانی صارفین کے لیے آنے والے ہفتوں میں ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔گزشتہ ماہ حکومت نے یکم جنوری 2025 سے شروع ہونے والی پندرہ روزہ مدت کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ پٹرول کی قیمت میں 0.56 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 252.66 روپے فی لیٹر ہو گئی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.96 روپے اضافے کے بعد 258.34 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar