Breaking News
Home / سیاست / پہلے نمبر پر عمران خان کا کوئی خیر خواہ ہے تو وہ ان کی فیملی ہے:مسرت چیمہ

پہلے نمبر پر عمران خان کا کوئی خیر خواہ ہے تو وہ ان کی فیملی ہے:مسرت چیمہ

مخصوص طبقہ میری پریس کانفرنس کے بعد مذموم پراپیگنڈا کر رہا ہے: سینئر رہنما پی ٹی آئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ انتقامی کارروائیوں اور جعلی کیسزمیں سزائوں سے عمران خان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کے دلوںمیں عمران خان کی محبت اورعزت مزید بڑھ رہی ہے ،بغیر کسی شک و شبہ اگر پہلے نمبر پر عمران خان کا کوئی خیر خواہ ہے تو وہ ان کی فیملی ہے،فیملی میں ان کی بیوی اور بہنیں آتی ہیں،ان کے بعد ہم جیسے کارکنوں کا نمبر آتا ہے،غیر سیاسی ہونے کے باوجود جو قربانی ان کی فیملی دے رہی وہ قابل تحسین ہے۔ایکس پر جای اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ایک مخصوص طبقہ میری پریس کانفرنس کے بعد ایک مذموم پراپیگنڈا کر رہا ہے،بشری بی بی گرفتار ہیںاس لیے ان کے بارے میں پریس کانفرنس میں پہلے بات کی لیکن یہ کہنا کہ میں کسی کو کسی پر فوقیت دے رہی ہوں سراسر غلط ہے،ایسے مشکل مواقع پر پارٹی میں تفریق ڈالنے کے لیے یہ ٹولہ سرگرم ہو جاتا ہے،میں نے اسی پریس کانفرنس میں عمران خان کی بہنوں کا بھی انہی الفاظ میں ذکر کیا ۔انہوںنے کہا کہ جس طرح 26 نومبر کو کارکنان پر فسطائیت کا پہاڑ توڑا جا رہا تھا تو عمران خان کی پوری فیملی کارکنان کے درمیان موجود تھی اسی طرح جیسے عمران خان کی رہائی کی تحریک میں علیمہ خان اور عظمی خان کو گرفتار کیا گیا وہ بھی ہم سب نے دیکھا، عمران خان کی بہن نورین خان کی قربانی بھی ہم سب کے سامنے ہے جیسے ان کا لعل حسان نیازی ملٹری ٹرائل کے بعد سزا کاٹ رہا ہے اور وہ پھر بھی ہر جگہ موجود ہوتی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ چونکہ بشری بیگم کو 7 سال سزا سنائی گئی تھی تو ان کا ذکر پہلے کیا گیا،عمران خان کی فیملی میں نہ کوئی مقابلہ ہے اور نہ کوئی موازنہ ہے،اس وضاحت کا مقصد یہ ہے کہ اگر کسی کو غلط فہمی ہوئی تو ان کی تصحیح ہو جائے اور جو پراپیگنڈا کر رہے ہیں ان کو بھی پیغام مل جائے۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar