کشمورسندھ کے سرحدی علاقے میں ڈاکوئوں کی موجودگی پرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا
لاہور( این این آئی+ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب پولیس نے رحیم یارخان میں کچہ کے ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ہندو شہری سمیت دومغوی بازیاب کرا لئے،دو اغوا ء کاروں کوبھی گرفتارکرلیا گیا۔ترجمان کے مطابق پولیس نے رحیم یار خان کچہ کے علاقے میں بیکری مالک عثمان مقبول اورہند شہری بادشاہ جی کوبحفاظت بازیاب کرایا۔ڈاکوئوں نے مغوی شہریوں کوہاتھ پائوں باندھ کررکھا ہوا تھا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اغوا کار مغوی افراد کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے۔پولیس نے کشمورسندھ کے سرحدی علاقے میں ڈاکوئوں کی موجودگی کی اطلاع پرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔پولیس آپریشن کے نتیجے میں اغواء کار مغوی افراد کو چھوڑکرکچہ کی طرف فرار ہو گئے،رحیم یارخان پولیس کا ملزمان کی گرفتاری کے لئے کچہ ایریا میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media

