Breaking News
Home / پاکستان / پنجاب کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ڈسپلن و شفاف تدریسی نظام کیلئے 20 نکاتی گائیڈ لائنز بھی جاری کردی گئیں، ضلعی و تحصیل ایجوکیشن افسران اور سکول سربراہوں کو گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نئی گائیڈ لائنز کے مطابق اساتذہ، طلبہ اور نان ٹیچنگ سٹاف تدریسی اوقات میں موبائل فون ہیڈ ٹیچر کو جمع کرائیں گے، سٹاف کیلئے ڈریس کوٹ اور بند شوز پہننا لازمی ہوگا، ٹیچرز اور طلبہ اپنے نام کا بیج لگائیں گے۔سکول ایجوکیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ سب نیوی بلیو جرسی اور طلبہ یونیفارم پہنیں گے، مرکزی گیٹ پر اوقات کار کا بورڈ آویزاں ہوگا، ہر کلاس کا سی آر ہوگا سکول میں مختلف نعروں کے تین یا چار پینا فلیکس لگائے جائیں گے۔گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ طلبہ رجسٹر استعمال کرینگے، وائٹ بورڈ کے ایک کارنر پر حاضر و غیر حاضر طلبہ اور مضمون کا خانہ ہوگا، پڑھایا جانے والا مضمون اور اہم نکات بورڈ پر درج ہونگے۔طلبا کے ناخن اور بال کٹنگ کی روزانہ چیکنگ ہوگی، اساتذہ گھڑی پہنیں گے، اسمبلی میں ہیڈ سمیت تمام ٹیچرز کی حاضری لازمی ہوگی۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar