Breaking News
Home / جرائم / پنجاب کی 43 جیلوں میں قیدیوں کی ذہنی صحت کی جانچ کیلئے پلان تیار

پنجاب کی 43 جیلوں میں قیدیوں کی ذہنی صحت کی جانچ کیلئے پلان تیار

چیف سائیکالوجسٹ ہر ماہ 5 جیلوں کا دورہ کر کے رپورٹ مرتب کریں، محکمہ داخلہ کی ہدایت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی 43 جیلوں میں قیدیوں کی ذہنی صحت کی جانچ کیلئے پلان تیار کر لیا ۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے چیف سائیکالوجسٹ کو ہدایت کی ہے کہ ہر ماہ 5 جیلوں کا دورہ کر کے رپورٹ مرتب کریں۔ انسپکٹریٹ آف پریزن میں تعینات چیف سائیکالوجسٹ ہر ماہ پنجاب کے کم از کم دو ریجنز میں جاکر جیلوں کا معائنہ کریں گے۔ اس دوران ہر جیل میں تعینات سائیکالوجسٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے اور جیل میں قیدیوں کے رویے اور کردار میں بہتری کیلئے ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ چیف سائیکالوجسٹ تمام جیلوں میں قائم ذہنی صحت مراکز کا خود دورہ کریں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ قیدیوں کی فلاح کیلئے پنجاب بھر کی جیلوں میں سینیئر اور جونیئر سائیکالوجسٹ تعینات ہیں۔ صوبہ بھر کی جیلوں میں سینئر سائیکالوجسٹ کی 44 اور جونیر سائیکالوجسٹ کی 43 آسامیاں ہیں۔ ہر جیل میں تعینات سائیکالوجسٹ کی زمہ داری ہے کہ جیل آمد کے 24 گھنٹوں میں ہر قیدی کا تفصیلی معائنہ یقینی بنائیں۔ ماہر نفسیات کیلئے لازم ہے کہ پر تشدد رویے کے حامل اسیران کیساتھ کاؤنسلنگ سیشنز کریں۔ اسی طرح ذہنی تناؤ کے شکار قیدیوں سے بہتر رویے کیلئے جیل عملے کی تربیت بھی سائیکالوجسٹ کی ذمہ داری ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ ماہرین نفسیات اپنی متعلقہ جیلوں میں منشیات کے عادی اور نفسیاتی مسائل کے شکار قیدیوں کی بحالی کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیں۔ نوعمر اور خواتین اسیران کی ذہنی صحت بہتر بنانے کیلئے خصوصی توجہ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف سائیکالوجسٹ ہر ماہ کے دوروں کے دوران صورتحال کا جائزہ لے کر سیکرٹری داخلہ پنجاب کو تحریری رپورٹ پیش کریں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar