لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کی فلاح کیلئے پنجاب بھر کی جیلوں میں سائیکالوجسٹ تعینات کر دیئے ،ہر جیل میں ذہنی صحت مرکز قائم کیا جائیگا جہاں قیدیوں کی ذہنی صحت کی جانچ، تشخیص اور مشاورت ہوگی، تمام جیلوں میں یونیفارم پالیسی کے تحت کارکردگی جانچنے کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے۔ایس او پیز کے مطابق جیل آمد کے 24گھنٹوں میں سائیکالوجسٹ ہر قیدی کا معائنہ کریگا، جیل سائیکالوجسٹ ہر قیدی کے جرم، کرمنل ہسٹری اور شخصیت کے مطابق اس کی کیٹیگری کا تعین کرے گا، ذہنی تنا ئو کے شکار قیدیوں سے بہتر رویے کیلئے جیل عملے کی تربیت کرے گا۔قیدیوں کو ذہنی تنا ئو اور خود کشی کے رجحانات سے بچا ئواور منشیات کے عادی یا نفسیاتی مسائل کے شکار قیدیوں کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ایس او پیز کے مطابق جیل میں قیدیوں کے رویے اور کردار میں بہتری کیلئے کیے گئے اقدامات کو فائل کا حصہ بنایا جائے گا، جیل سائیکالوجسٹس کو پیرول بورڈ کا ممبر بھی بنا دیا گیا ہے جو قیدی کی پیرول پر رہائی کے حوالے سے رسک اسیسمنٹ رپورٹ دے گا۔ ماہر نفسیات کی معاونت کیلئے پڑھے لکھے جیل وارڈرز کی تعیناتی بھی کی جائے گی، ماہر نفسیات پر تشدد رویے کے حامل اسیران کی کانسلنگ کریگا، سزائے موت کے قیدیوں کا ہر ہفتے معائنہ ہوگا اور ہر ماہ کانسلنگ سیشن کیے جائیں گے۔ نوعمر اور خواتین اسیران کی ذہنی صحت کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جیل سائیکالوجسٹ ہر ماہ ہر قیدی کا معائنہ اور کانسلنگ کر کے فائل اپڈیٹ کرے گا۔
Tags #AzmaBhukari #CMPunjab #FIA #HomeMinister #HumanRights #IGJail #Journalist #KPKGovernment #LahorePressClub #PervezBahsir #Prisons #PunjabGovernment #PunjabPolice #SecretaryHome
Check Also
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
