ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں مختلف منصوبوں ،فنڈز کی منظوری دی جائے گی
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 20واں اجلاس آج منگل کے روز ہوگا۔ کابینہ کے اجلاس کے لئے 66نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔اجلاس میں اقلیتوں کے لئے کارڈ اورمطلوبہ فنڈز کی اجرا ء ،پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام ،اتھارٹی کے رولز ،سرکاری رہائش کیلئے چوبرجی کے پاس کثیر المنزلہ ٹوین ٹاورز،ٹرانسپورٹ کے لئے اسپیشل انیشیٹو ،سسٹنٹ کمشنرزکو سماعت کا اختیار دینے ،وزیر اعلیٰ فلم فنڈز ،ہارس اینڈ کیٹل شو2025کے فنڈز،سوہنا پنجاب سیاحت انٹرنشپ پروگرام منصوبے کے آغاز کی منظوری دی جائے گی ۔اجلاس میں سیالکوٹ رنگ روڈ منصوبہ کیلئے زمین کے حصول ،سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،،ساہیوال واٹر اینڈ سیوریج کے فنڈزکی منظوری سمیت دیگر نکات بھی شامل ہیں۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
