Breaking News
Home / پاکستان / پنجاب میں ”اپنی چھت، اپنا گھر”پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار

پنجاب میں ”اپنی چھت، اپنا گھر”پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار

دل چاہتا ہے پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے ،ہر کسی کے پاس اپنی چھت کا سکون ہو’وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف
لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ”اپنی چھت، اپنا گھر”پروگرام ایک تاریخی کامیابی بن گیا ۔منصوبے کے تحت صوبہ بھر میں 9ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 8ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ چند ماہ کی قلیل مدت میں ساڑھے 8ارب روپے کے مائیکروفنانس قرضے جاری کرنے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 5ہزار لون جاری کیے گئے جبکہ دوسرے مرحلے میں 3ہزار مزید لون کے ذریعے گھروں کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے۔”اپنی چھت، اپنا گھر”کے پورٹل پر اب تک 4لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ان درخواستوں کی تصدیق تین غیر جانبدار مائیکروفنانس ادارے کر رہے ہیں تاکہ مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔پروگرام کے تحت 5ہزار سے زائد مکانات تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ مزید گھروں کی تعمیر بھی جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق ایک سال میں ایک لاکھ اور پانچ سال میں پانچ لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زور دیا کہ اس پروگرام میں سفارش کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا اور تمام قرض میرٹ پر دیے جائیں گے۔ پروگرام کے تحت 15لاکھ روپے کے قرضے حاصل کرنے والے افراد کو 9 سال میں ماہانہ 14ہزار روپے قسط کی صورت میں اصل رقم ہی واپس کرنی ہوگی، جو عوام کے لیے ایک اہم سہولت ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ریاست ماں کے جیسی ہوتی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا سب سے زیادہ احساس ہوتا ہے۔ دل چاہتا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے اور ہر کسی کے پاس اپنی چھت کا سکون ہو۔منصوبے سے متعلق مزید معلومات کے لیے پورٹل acag.punjab.gov.pkاور ہیلپ لائن 0800-09100قائم کی گئی ہے۔مریم نوز نے کہا کہ یہ منصوبہ عوامی فلاح کا سب سے بڑا اور بہترین ہاسنگ پراجیکٹ ثابت ہو رہا ہے، جس سے لاکھوں بے گھر افراد کو اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کا موقع ملے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar