Breaking News
Home / پاکستان / پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ،1516لیٹر دہی مکھن،1000کلو کھویا اور 209کلو ڈیری مصنوعات تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ،1516لیٹر دہی مکھن،1000کلو کھویا اور 209کلو ڈیری مصنوعات تلف

890یونٹس کی چیکنگ کے دوران 135کو 29لاکھ 22ہزار کے جرمانے عائد،جعلسازی میں ملوث 21یونٹ بند
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ڈیری مصنوعات دیسی گھی، مکھن، دودھ ،دہی،چیز میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف میراتھن کارروائیاں جاری ہیں ، 890یونٹس کی چیکنگ کے دوران 135کو 29لاکھ 22ہزار کے جرمانے عائد،جعلسازی میں ملوث 21یونٹ بند،، 23مقدمات درج ،1516لیٹر دہی مکھن،1000کلو کھویا اور 209کلو ڈیری مصنوعات تلف کر دی گئیں ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ چیکنگ کے دوران 469کو اصلاحی نوٹس جاری، 139سیمپل لیبارٹری بھجوائے گئے۔لاہور ڈویژن میں 63، فیصل آباد ڈویژن میں 223، ساہیوال میں 106، راولپنڈی میں 21اور گوجرانوالہ میں 97یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔ سرگودھا میں 120، ڈی جی خان میں 42، ملتان میں 92اور بہاولپور میں 126یونٹس کا معائنہ کیا گیا۔ سیمپل فیل ہونے پر 21یونٹس کو بند کیا گیا ۔ ڈیری پروڈکٹس میں پاوڈر، ممنوعہ کیمیکلز کی ملاوٹ ثابت ہونے پر تمام مصنوعات کو موقع پر تلف کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ڈیری پروڈکٹس میں ملاوٹ انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتی ہے ،پنجاب بھر میں روزانہ کی بنیاد پر دودھ کی ترسیل کی نگرانی کی جا رہی ہے،شہری گھر میں استعمال ہونے والے دودھ کو چیک کرواسکتے ہیں، شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع کریں۔ صحت بخش خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar