سو روزہ ٹرانسفارمیشن پلان پر کامیابی سے پیشرفت جاری ہے: مینیجنگ ڈائریکٹر پی ایس سی
لاہور(فیصل محمود اعوان )مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے کہا ہے کہ ہمارے ادارے کی کارپوریٹ طرز پر شناخت ہے اس کی اسی طرح امیج بلڈنگ کر یں گے ، سو روزہ ٹرانسفارمیشن پلان پر کامیابی سے پیشرفت جاری ہے ،ادارے کے تمام افسران اور ملازمین کی اجتماعی کاوشوں سے ہم نے ابتدائی طور پر بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر زراعت اورسیکرٹری زراعت کی رہنمائی اور معاونت سے پنجاب سیڈ کارپوریشن میں ہر سطح پر انقلابی تبدیلیاں نظر آئیں گی ۔ ہم سب نے وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق صوبے کی زراعت کو ترقی دینی ہے جو معیاری اور زیادہ پیداوار ی صلاحیت کے حامل بیجوں کے بغیر ممکن نہیں اور اس میں پنجاب سیڈ کارپوریشن کا کلیدی کردار ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر عزم ہیں کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کی ایک کارپوریٹ ادارے کے طور پر شناخت ہے اور اس کا امیج بھی اسی طرح کا ہونا چاہیے ، ہم ادارے کا نیا تھیم بنا رہے ہیں جس کے تحت ادا رے کی تمام عمارتیں بشمول پراسیسنگ پلانٹس اور سیل سنٹر زکو اسی تھیم پر لے کر آرہے ہیں، بیگز کی تیاری بھی اسی تھیم کو مد نظر رکھتے ہوئے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سو روزہ ٹرانسفارمیشن پلان کی تکمیل سے ادارے کی ایک نئی صورت سامنے آئے گی ۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media

