Breaking News
Home / پاکستان / پنجاب حکومت کا پلاسٹک انڈسٹری کی رجسٹریشن آن لائن کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا پلاسٹک انڈسٹری کی رجسٹریشن آن لائن کرنے کا فیصلہ

10 دسمبر سے اینٹی پلاسٹک مہم اور کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے گا: سینئر صوبائی وزیر

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پلاسٹک پروڈیوسرز، سپلائرز، کلیکٹرز اور ری سائیکلرز کی رجسٹریشن آن لائن کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ یہ رجسٹریشن پنجاب حکومت کا تاریخی اقدام ہے،جس سے پلاسٹک انڈسٹری کا ڈیٹا ایک جگہ اکٹھا کیا جائے گا۔بذریعہ رجسٹریشن پلاسٹک کی سپلائی سائیڈ کو غیر رسمی معیشت سے نکال کر مکمل طور پر رسمی معیشت کا حصہ بنانا مقصود ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جائے گا بلکہ معیشت میں شفافیت کو بھی فروغ ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کو پلاسٹک فری بنانے کیلئے محکمہ تحفظ ماحول کی کارروائیاں شدت سے جاری ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 75 مائکرون سے کم حجم والے پولیتھین بیگز کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔ محکمہ تحفظ ماحول نے 9 پلاسٹک تھیلے بنانے والی فیکٹریوں کو خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیئے۔ اینٹی پلاسٹک اسکواڈز پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کے نفاذ کے لیے فوڈ پوائنٹس، مارکیٹوں اور دکانوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے سخت اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تحفظ ماحول 10 دسمبر سے اینٹی پلاسٹک مہم اور کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرے گا، عوام تعاون کریں۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar