Breaking News
Home / پاکستان / پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں34 دہشتگرد گرفتار

پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں34 دہشتگرد گرفتار

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں ماہ 242انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 34دہشت گرد گرفتارکئے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کاروائیاں لاہور ، بہاولنگر، بہاولپور، گجرانوالہ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، نارووال ، سرگودھا ، چکوال ، جہلم ، اٹک ، گجرات ، بھکر اور رحیم یار خان میں کی گئیں۔ترجمان کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج سمیت دیگر تنظیموں کے 11انتہائی خطرناک دہشتگرد باروی مواد اوراہم عمارتوں کے نقشوں سمیت گرفتارکیے گئے ۔دہشتگردوں سے دھماکہ خیز موا، 28ڈیٹونیٹر ، 89فٹ حفاظتی فیوز وائر، گولیاں اسلحہ، ایک ہینڈ گرنیڈ، چار آئی ای ڈی بم ، پرائما کارڈ، موبائل فون ، ممنوعہ پمفلٹ ، نقدی برآمد کرلی ۔ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت زبیر، اسلم، ابوبکر ، فدا حسین ، فہد سلیم ، سیف اللہ ، نفیس ، اصرار ، حاجی شاہ اور عبداللہ وغیرہ کے نام سے ہوئی ، دہشتگرد لاہور میں ایک اہم سرکاری عمارت کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے ۔ترجمان کا بتانا ہے کہ رواں ماہ میں 7536کومبنگ آپریشنز کے دوران637مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 235630افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar