لاہور( این این آئی+ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ( پیر) دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت قائمقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ کریں گے۔ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں محکمہ ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سے متعلق سوالات اور توجہ دلائو نوٹسز کے جوابات دئیے جائیں گے۔ ایجنڈے کے مطابق سرکاری بزنس بھی نمٹا یا جائے گا جس میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل متعارف کرایا جائے گا اور اسی روز غور کے بعد منظور کرایا جائے گا ۔اجلاس میں تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی آڈٹ رپورٹس2016-17،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز ملتان ،ڈیرہ غازن خان ،بہاولپور اورفیصل آبادریجنز کی آڈٹ رپورٹس 2021-22،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز ملتان،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور اور فیصل آباد ریجنز کی کی آڈٹ رپورٹس2021-22پیش کی جائیں گی۔امن و امان پر عام بحث بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
