Breaking News
Home / سیاست / پنجاب اسمبلی فی الفور بلدیاتی نظام کیلئے قانون سازی کرے : ہمایوں اختر خان

پنجاب اسمبلی فی الفور بلدیاتی نظام کیلئے قانون سازی کرے : ہمایوں اختر خان

میرا جینا مرنا حلقہ این اے 97کی عوام کے ساتھ ہے :سابق وفاقی وزیر کی گفتگو

فیصل آباد/تاندلیانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کا قیام عمل میں نہ آنے کی وجہ سے دیہی علاقوں میں عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہور ہے، پنجاب اسمبلی فی الفور قانون سازی کرے اور بلدیاتی انتخابات کے بعد اختیارات اور فنڈ ز اراکین اسمبلی اور بیورو کریسی کی بجائے عوام کے حقیقی نمائندوں تک منتقل ہونے چاہئیں ، میرا جینا مرنا حلقہ این اے 97کی عوام کے ساتھ ہے ، عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقے کے طویل دورہ کے موقع پر عمائدین اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے حلقے میں انتقال کر جانے والوں کے عزیز وا قارب سے بھی ملاقاتیں کر کے اظہارتعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ہمایوں اختر خان نے حلقے کیلئے نئے مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کسان مشکلات سے دوچار ہیں، ہم نے کسانوں کی خوشحالی اور زراعت کی ترقی کے لئے جامع منشور پیش کیا ، حکومت کسان کو نقصان سے بچانے کے لئے وئیر ہائوسز کی تعمیر کرے تاکہ کسان اپنی اجناس فروخت نہ ہونے پر انہیں وئیر ہائوسز میں رکھوا کر اس کے عوض قرض حاصل کر سکے اور اگلی فصل کاشت کر سکے۔اسی طرح فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں جہاں سے کسان کو معیاری زرعی مداخل مقررہ نرخوں پر دستیاب ہوں۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar