اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ایک شہری کو شہید کردیا
غزہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیل کی غزہ میں بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 33 فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے نصیرات میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نے بمباری کی جس کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت 33 فلسطینی شہید ہوگئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں 50 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ غزہ سٹی کے مزید علاقوں سے انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ایک شہری کو شہید کردیا اور اسرائیل نے حزب اللہ رکن کو نشانہ بنانے کا بھی دعوی کیا ہے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
