Breaking News
Home / شوبز / پشپا اسٹار الو ارجن کو پولیس نے گرفتار کرلیا

پشپا اسٹار الو ارجن کو پولیس نے گرفتار کرلیا

(ڈیلی پاکستان آن لائن )مشہور تامل فلم پشپا کے اداکار الو ارجن کو حیدرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ حیدر آباد میں فلم پشپا 2 کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت کے معاملے میں مشہور تیلگو فلم اسٹار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ہلاکت کا افسوسناک واقعہ 4 دسمبر کو پیش آیا تھا جس میں 39 سالہ خاتون جاں بحق اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا تھا۔واقعے کے خلاف پولیس نے تھیٹر انتظامیہ، اللو ارجن اور ان کی سیکیورٹی ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد اب اداکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں فلم کے پریمیئر میں اداکار اور ان کی ٹیم کی موجودگی کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ڈپٹی کمشنر پولیس، سینٹرل زون، حیدر آباد پولیس، اکشنش یادو نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اسٹیشن میں متاثرہ خاندان کی شکایت پر بی این ایس سیکشن 105 اور 118 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ گرفتاری کے بعد اللو ارجن کو آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar