Breaking News
Home / بزنس / پاک چین تجارتی خسارے کو کم نہ کیا گیا تو یہ مستقبل میں ایک بڑا مسئلہ بن سکتا ہے، صدرپاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

پاک چین تجارتی خسارے کو کم نہ کیا گیا تو یہ مستقبل میں ایک بڑا مسئلہ بن سکتا ہے، صدرپاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

پاک چین تجارتی خسارے کو کم نہ کیا گیا تو یہ مستقبل میں ایک بڑا مسئلہ بن سکتا ہے، صدرپاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

باہمی تجارت میں چین سے پاکستان کو ویسا ریلیف نہیں مل رہا جیسا باقی ایشیائی ممالک سے مل رہا ہے، ایس-ایم-نوید

لاہور فروری 28 (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ایس-ایم-نوید نے کہا ہے کہ باہمی تجارت میں چین سے پاکستان کو ویسا ریلیف نہیں مل رہا جیسا باقی ایشیائی ممالک سے مل رہا ہے اور دونوں ممالک کے مابین تجارت میں اگرپاکستانی خسارے کوبروقت کم نہ کیا گیا تومستقبل میں یہ ہمارے لیے ایک بڑا مسئلہ بن جائے گا.

ڈیلی پاکستان آن لائن سے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے باہمی تجارت میں پاکستان کو آسیان ممالک کے مقابلے میں کم ریلیف مل رہا ہے اور وہ اگلی میٹنگ میں اس سئلے کو ایجنڈے میں لے کر آئیں گے۔ انہوں نے اس حوالے سے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی اس سمت میں مثبت پیش رفت ہو گی.

انہوں نے چین کی جانب سے مقررہ کردہ ٹیرف کے حوالے سے کہا ہے کہ چین نے پاکستانی اشیاء پر جو ٹیرف مقرر کیا ہے وہ اسے کم نہیں کر رہا اور میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اس مسئلے کو چین کے ساتھ مل کر حل کرے.

ایس-ایم-نوید نے مزید کہا کہ اگر چین صرف ہماری ٹکسٹائل پر ڈیوٹی کم کردے تو پاکستان میں ٹکسٹائل کی پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے.
انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں ایسے پروجیکٹ شروع کرنے چاہیں جس سے ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہو.

انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت کم کرنے کے لیے ہمیں فوری طور پر کارپوریٹ فارمنگ کے شعبے کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہیے. یہ خوش آئند بات ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس شعبے کی طرف خصوصی توجہ دے رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ جتنے زائد ممالک سی پیک میں انڈسٹری لگائیں گے اتنا ہی ملک میں زرمبادلہ آئے گا اور بےروزگاری میں واضح کمی آئے گی.
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ہنرمند افراد کی کمی نہیں ہےاور چین جہاں لیبر900 ڈالر تک ہے اس کے مقابلے میں ہمارے ہاں لیبر بھی سستی ہے جو تقریبآ 150 سے 270 ڈالر تک ہے.

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

پاکستان آرگینک میٹ کمپنی کا یو اے ای کوسپلائی کامعاہدہ بڑی کامیابی ہے :نجم مزاری

  لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ …

Skip to toolbar