Breaking News
Home / انٹر نیشنل / پاک بھارت جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ یکم جنوری کو ہو گا

پاک بھارت جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ یکم جنوری کو ہو گا

اسلام اباد(این این آئی)پاکستان اور بھارت یکم جنوری 2025 کو اپنی جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کرینگے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق31 دسمبر 2024 تک دونوں ملکوں کے متعلقہ ادارے اپنی جوہری تنصیبات سہولیات کی تازہ ترین فہرست تیار کرنے میں مصروف ہیں ایسا کرنا جوہری تنصیبات اور سہولیات پر حملے کی ممانعت کے معاہدے کا حصہ ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان اس معاہدے پر31 دسمبر 1988 کو دستخط ہوے اور 27 جنوری 1991 کو نافذ العمل ہوا جوہری لسٹوں کا۔یکم جنوری 2024 میں ہونے والا یہ تبادلہ مسلسل 33ویں سال ہوا ہے۔معاہدہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات پر حملے کی ممانعت کرتا ہے 1974 سے دونوں ممالک جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہیں اور ان کے پاس بڑے پیمانے پر جوہری ہتھیاروں کے ذخائر اور مزید تیار کرنے کا انفراسٹرکچر موجود ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق، پاکستان میں جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست باضابطہ طور پر اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے آئندہ بدھ یکم جنوری کو کی جارہی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar