ہماری قیادت ،کارکنوں پر جتنے مظالم کئے گئے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی: سینئر رہنما پی ٹی ائی
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران پی ٹی آئی کے خلاف جتنا مرضی منفی پراپیگنڈا اور فرمائشی پروگرام چلا لیںعوام ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ، پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں پر جتنے مظالم کئے گئے ہیں پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، چوبیس نومبر کی کال کے بعد بڑی تعداد میں کارکنان تھانوں اور جیلوں میں بند ہیں ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) اپنے دل ودماغ سے یہ بات نکال دیں کہ بانی چیئرمین عمران خان کو سیاست سے مائنس کیا جا سکتا ہے ، آج بھی پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے اور یہی مسلط کئے گئے حکمرانوں کا سب سے بڑا روگ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت آج بھی بر قرار ہے اور ان شا اللہ جب بھی نئے انتخابات ہوں گے چوروںکا ٹولہ آٹھ فروری کو بھول جائے گا ۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
