Breaking News
Home / بزنس / پاکستان کی درجہ بندی اب بھی جنک کیٹیگری میں ہے ‘ مقررین

پاکستان کی درجہ بندی اب بھی جنک کیٹیگری میں ہے ‘ مقررین

ٹیکس اہداف میں سیلز ٹیکس کی ریونیو گروتھ انکم ٹیکس کلیکشن سے زیادہ ہے
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی اب بھی جنک کیٹیگری میں ہے ،پاکستان نے کبھی بھی آئی ایم ایف یا کسی دوسرے ملک یا ایجنسی کے ساتھ ادائیگی سے انکار نہیں کیا تاہم پاکستان کی قرض کی ادائیگی کی صلاحیت کو درپیش خطرات موجود ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے،ٹیکس اہداف میں سیلز ٹیکس کی ریونیو گروتھ انکم ٹیکس کلیکشن سے زیادہ ہے اور سیلز ٹیکس میں چوری کو روکنے کے لیے ایف بی آر سب سے زیادہ متحرک ہے۔ماہرمعاشیات و جنرل سیکرٹری انٹر نیشنل لائز فورم محمد اسحاق بریار ،صدر عاشق علی رانا ،سینئر نائب صدر ملک جلیل اعوان ،فنانس سیکرٹری پنجاب چیپڑ شیخ عدیل شاہد ،فیصل اقبال خواجہ ،ملک فیصل آفندی،نغمانہ شہزادی،سیدعدیل حیدر اورزاہد رسول گورائیہ نے ” پاکستان کے ذمے قرضے اورسیلزٹیکس قوانین کا اطلاق ” کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس میں چوری روکنے کے اقدامات قابل ستائش ہیں مگر رجسٹرڈ افراد پر زیادہ بوجھ ڈالنا اور کڑی شرائط لگانا بھی زیادتی ہے،60دن میں پاسورڈ بدلنا اور ہرماہ سیلز ٹیکس کی ریٹرن میں گڈز اور سپلائی کی تفصیلات ،ٹرن اوور کی تفصیلات اور سیلز آف پوائنٹ سسٹم کو مینج کرنا اور ڈیپارٹمنٹ میں آکر بائیومیٹرک کرانا انتہائی مشکل کام ہے ۔سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن بہت زیادہ مشکل اور ڈی رجسٹریشن کرانا اس سے بھی زیادہ مشکل عمل ہے۔ایف بی آر کے کچھ افسران جان بوجھ کر تاخیری حربے آزماتے ہیں ،سیلز ٹیکس کے ریفنڈز لینا کوئی آسان کام نہیں ، ودہولڈنگ ایجنٹس کی مشکلات میں دن بدن اضافہ تشویش کا باعث ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت شرح سود اور سیلز ٹیکس کے ریٹس سنگل ڈیجٹ پرلائے۔مقررین نے کہا کہ جب تک اپنے وسائل پیدا نہیں ہوںگے غیر ملکی قرضے نہیں اتارے جاسکتے اس لئے قوانین میں آسانی کی جائے تاکہ کاروبار ترقی کر سکیں اور لوگ آسانی سے ٹیکس دینے کے قابل ہوں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar