Breaking News
Home / بزنس / پاکستان کی آب و ہوا اور نباتات اعلیٰ معیار کے شہد کی تیاری کےلئے موزوں ہے، ڈاکٹر عارف علوی

پاکستان کی آب و ہوا اور نباتات اعلیٰ معیار کے شہد کی تیاری کےلئے موزوں ہے، ڈاکٹر عارف علوی

پاکستان کی آب و ہوا اور نباتات اعلیٰ معیار کے شہد کی تیاری کےلئے موزوں ہے، ڈاکٹر عارف علوی

مگس بانی کے شعبے میں لوگوں کو روزگار مہیا کرنے اور زرمبادلہ کمانے کی بڑی صلاحیت ہے، حکومت مگس بانوں کی حوصلہ افزائی اور آسانی کیلئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض دےگی،صدر مملکت کا اجلا س سے خطاب

اسلام آباد اپریل 28 (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی آب و ہوا اور نباتات اعلیٰ معیار کے شہد کی تیاری کےلئے موزوں ہے، شہد کی مکھیاں پالنے کے شعبے میں لوگوں کو روزگار مہیا کرنے اور زرمبادلہ کمانے کی بڑی صلاحیت ہے، حکومت مگس بانوں کی حوصلہ افزائی اور آسانی کیلئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض دےگی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت پاکستان میں مگس بانی کے شعبے کے فروغ پر اجلاس ہوا۔

اجلاس میں آل پاکستان مگس بان و مگس فروش ایسوسی ایشن کے صدر ندیم قاسمی اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ شہد کی پیداوار اور معیار میں اضافے کیلئے مگس بانی کے جدید طریقے اپنائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مگس بان افراد کی استعداد کار میں اضافے سے شہد کی پیداوار اور معیار میں اضافہ لایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مگس بانوں کی حوصلہ افزائی اور آسانی کیلئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض دے گی.

مگس بانی کی ترقی کیلئے نیوٹک اور ٹیوٹا جیسے تربیتی اداروں میں اعلی درجے کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آب و ہوا اور نباتات اعلیٰ معیار کے شہد کی تیاری کے لئے موزوں ہے، مگس بانی کے شعبے میں لوگوں کو روزگار مہیا کرنے اور زرمبادلہ کمانے کی بڑی صلاحیت ہے۔

ٕصدر مملکت نے کہا کہ حکومت کے دس بلین ٹری سونامی پروگرام سے مگس بانی کا ماحول بہتر بنانے میں مدد ملے گی ، متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شہد کی پیداوار اور برآمد ات میں اضافے کیلئے شعبے کے مسائل حل کریں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز مگس بانی میں تربیتی کورسز اور ورکشاپس کے انعقاد سے ہنرسازی پر توجہ دیں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar