Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان کو 40 ارب ڈالرز تک قرض ملنے کا امکان

پاکستان کو 40 ارب ڈالرز تک قرض ملنے کا امکان

آئندہ 10سال کے دوران پاکستان کو 20ارب ڈالر عالمی بینک اور باقی 20ارب ڈالر اس کے 2ذیلی ادارے دیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کو 40ارب ڈالرز تک کے قرضے ملنے کا امکان ہے جس میں 20ارب ڈالر عالمی بینک دے گا جبکہ باقی 20ارب ڈالر کے لیے عالمی بینک کے 2ذیلی ادارے ملک کی معاونت کریں گے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ عالمی بینک پاکستان کو 10سال میں 20ارب ڈالرز قرض دینے کے لیے رضامند ہوگیا ہے اور رواں ماہ کے وسط میں ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے قرض کی منظوری متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق قرض کی منظوری کے بعد ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن ریسر کا اسلام آباد کا دورہ بھی متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کے تحت 10سال کے اہداف طے کیے گئے، قرض کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک 35-2025کے تحت دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق 10سالہ قرض پروگرام کا مقصد سب سے زیادہ نظر اندازاہم شعبوں کو بہتر بنانے پر توجہ دینا ہے، قرض کے تحت منصوبوں کو سیاسی تبدیلیوں سے محفوظ رکھا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے 2ذیلی ادارے مزید 20ارب ڈالرز کے نجی قرضوں کے حصول میں معاونت کریں گے جبکہ مزید 20ارب ڈالرز سے مجموعی پیکیج 40ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar