Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان کا سب سے بڑا ہونہار سکالر شپ پروگرام ،وزیراعلی مریم نوازشریف نے چیک تقسیم کر کے باقاعدہ آغاز کیا

پاکستان کا سب سے بڑا ہونہار سکالر شپ پروگرام ،وزیراعلی مریم نوازشریف نے چیک تقسیم کر کے باقاعدہ آغاز کیا

طلبہ کیلئے فارنرز سکالر شپس کا اعلان ، جنوری میں لیپ ٹاپ سکیم کے آغاز کاحکم،طلبہ کو مزیدای بائیکس دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب یونیور سٹی میں پاکستان کے سب سے بڑے ہونہار سکالرز شپ لانچ کر دیاـوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ میں چیک تقسیم کرکے ہونہار سکالرز شپ سکیم کا باقاعدہ افتتاح کیاـوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہونہار سکالرشپ کے لئے ای پورٹل کا بھی آغاز کیاـہونہار سکالرز شپ حاصل کرنے والے طلبہ ای پورٹل پر سکالرز شپ وصول کرسکیں گےـوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کے لئے فارنرز سکالر شپس کا اعلان کیاـوزیراعلی مریم نوازشریف نے جنوری میں طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ سکیم کے آغاز کاحکم دیا اورطلبہ کو مزیدای بائیکس دینے کے لئے اقدامات کی ہدایت کیـ ہونہار سکالرز شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیاـوزیراعلی مریم نوازشریف نے ہونہار سکالر شپ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہونہار سکالر شپ طلبہ کی قابلیت کا اعتراف ہے ، طلبہ کو گارڈآف آنر دے کر ان کی محنت کو سلام پیش کیا گیا ـآج بچوں سے وزیراعلی نہیں ماں کے طورپر خطاب کررہی ہوںـبچوں کو سکالر شپ ملنے پر آ ج کے دن مجھ سے زیادہ کوئی خوش نہیں ہوسکتا ـطلبہ والدین کی کم اور میری ذمہ داری زیادہ ہیں ـمیں پنجاب کے ہر بچے کے لئے سی ایم نہیں ماں بن کرسوچتی ہوںـہونہار سکالر شپ بچوں کے تابناک مستقبل کا آغاز ہے ـپنجاب کا کوئی بچہ یونیورسٹی میں داخلہ ملنے پر مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں رہے گا ـبچوں کی تعلیم کو والدین سے زیادہ اپنی ذمہ داری سمجھتی ہوں ـہونہار سکالر شپ کے لئے 70ہزار طلبہ نے اپلائی کیا ـ30ہزار طلبہ کو سکالر شپ دے رہے ہیں ـبچوں کی تعلیم میں ایک دن کا بھی حرج نہیں چاہتی ـاس لئے سکالر شپ سکیم کا 9ماہ کے اندر اجرا یقینی بنایاـوزیرتعلیم رانا سکندر حیات، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے محنت کر کے ہونہار سکالر شپ سکیم کو کامیاب بنایا ـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پہلی مرتبہ سکالر شپ سکیم میں پرائیویٹ اور سرکاری یونیورسٹیوںکے طلبہ شامل ہیں ـہونہار طلبہ کا اچھی یونیورسٹی میں داخلہ میرا خواب او رمیری ذمہ داری ہےـسکالر شپ حاصل کرنیوالوںمیں 18ہزار طالبات کا سن کر خوشی ہوئی ـ طالبات سماجی پابندیوں کی وجہ سے مواقع سے محروم رہ جاتی ہیں لیکن اب وہ آگے بڑھیں گیـ سکالر شپ حاصل کرنے والوں میں جنوبی پنجاب کے 32فیصدطلبہ شامل ہیںـسکالر شپ کسی پر احسان نہیں آپ کا حق ہے سر اٹھا کر جئیں او رآگے بڑھیںـیہ سکالر شپ سکیم کا آغاز نہیں بلکہ ترقی کے نئے دور اور اچھے مستقبل کا آغاز ہےـوالدین بچوں کے لئے دن رات محنت کرتے ہیں لیکن بعض اوقات وہ تعلیم کے اخراجات پورے نہیں کرپاتے ، اب یہ بوجھ حکومت اٹھائے گیـمیں سمجھتی ہوںکہ نالج سے بہترین ایمپاورمنٹ او رانوسٹمنٹ کوئی نہیں ہےـمیری تمام تر توجہ کا محور طلبہ ہیں ، یوتھ او ران کا مستقبل ہےـمریم نوازشریف نے کہاکہ طلبہ کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو ہم انہیں بلاتفریق سکالر شپ دیںگے ـ پنجاب اب صرف میرٹ ہے حتی کہ ڈسٹرکٹ ،انتظامیہ اورپولیس کی تعیناتیاں خالصتا میرٹ پر ہوتی ہیں ـحلفاً کہہ سکتی ہوں کہ 10ماہ میں ایک بھی تعیناتی میرٹ کے خلاف نہیں کی گئی ـمریم نوازشریف نے کہاکہ کوالٹی آف ایجوکیشن اور نصاب تعلیم کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، 5سال میں بہترین کوالٹی ایجوکیشن دے کرجائیںگےـنوازشریف آئی ٹی سٹی میں بڑے غیر ملکی تعلیمی ادارے کیمپس بنائیںگےـغیر ملکی یونیورسٹیوںکے لئے سکالر شپ مہنگا کام ہے لیکن بچوں کی تعلیم سے مہنگا نہیںـکسی بچے کو بیرون ملک یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا تو پورا خرچہ ہم کریںگے ـمریم نوازشریف نے کہاکہ ہم نے پہلی مرتبہ مختلف محکموںمیں 60ہزار روپے ماہانہ پر انٹرن شپ شروع کی ہےـبچوں کے لئے تعلیم کے بعد روز گار کے مواقع فراہم کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہےـاگر وہ پاکستان میںپوری انرجی اورصلاحیت کے ساتھ کام کریں گے تو سوچیں پاکستان کتنی ترقی کرے گا ـاگر یوتھ پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈالے تو پاکستان تیزی سے آگے بڑھے گا ـچاہتی ہوںکہ بچے ڈگری لے کر نکلیں تو انہیں اچھے روز گار کے لئے ملک سے باہر نہ جانا پڑےـ بچوں کو ڈگری حاصل کرنے کے بعد اپنے کاروبار کے لئے ایک کروڑ روپے تک کے قرضے دینا چاہتے ہیںـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سیاستدان کی پہچان عہدوں یا اچھی تقریر سے نہیں ہوتی بلکہ عوام کی خدمت کے عمل سے ہوتی ہےـپیسہ عوام کی امانت ہے عوام پرہی خرچ کرنا چاہتے ہیںـپیسہ پہلی حکومتوں کے پاس بھی تھالیکن عوام تک کیوں نہیں پہنچاـجو اعلان یا وعدہ کرتی ہوں پورا کروں گی، نوازشریف کی بیٹی ہوںـپاکستان کا اصل چہرہ بندوق، غلیل یا اس قسم کی چیزیں نہیں ـاللہ تعالی نے ہمیں بے بہا وسائل سے نوازا،جتنی محنت ہم ملک سے باہر جا کر کرتے ہیں ،اتنی پاکستان میں کریں تو اسے جنت بنا لیں.

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar