Breaking News
Home / بزنس / پاکستان ٹیکس بار کاچیئرمین ایف بی آر کو گوادر میں مکمل سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے خط

پاکستان ٹیکس بار کاچیئرمین ایف بی آر کو گوادر میں مکمل سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے خط

گوادر بزنس حب ہے ،معاشی سر گرمیاں شروع ہو چکی ہیں ،امید ہے تجویز پر جلد پیشرفت کی جائیگی

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے گوادر میں ریجنل ٹیکس آفس کے قیام کیلئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو راشد محمود لنگڑیال کو خط ارسال کر دیا ۔صدر انورکاشف ممتاز،سینئر نائب صدور زاہد عتیق چودھری،فاروق مجید ،نائب صدور عاشق علی رانا،طاہر بشیر مغل،ملک صولت ستار،جنرل سیکرٹری ریحان صدیقی،جوائنٹ سیکرٹری سید عرفان حیدراور سیکرٹری اطلاعات عمران خان کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ گواد ر میں جو فیسٹیلیٹی آفس بنایا گیا ہے اس میں مطلوبہ سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں،گوادر بزنس حب ہے اور یہاں معاشی سر گرمیاں شروع ہو چکی ہیں جسے پیش نظر رکھتے ہوئے ایف بی آر کو اس علاقے میں مکمل ریجنل ٹیکس آفس قائم کرنا چاہیے ۔خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ گوادر میں ٹیکس بار کا قیام بھی عمل میں آچکا ہے ،پاکستان ٹیکس بار اور گوادر ٹیکس ایف بی آر کو ہر طرح کی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیا رہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیکس بار نے ٹیکس ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لئے ہمیشہ مثبت تجاویز دی ہیں ،گوادر کی مستقبل کی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریجنل ٹیکس آفس کے قیام کی تجویز دی گئی ہے اور امید ہے کہ چیئرمین ایف بی آر تجویز پر پیشرفت کریں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar