Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان میں پنجاب کا میڈیکل سسٹم سب سے بہتر ہے’خواجہ سلمان رفیق

پاکستان میں پنجاب کا میڈیکل سسٹم سب سے بہتر ہے’خواجہ سلمان رفیق

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے منعقدہ چھٹے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔کانووکیشن میں پبلک پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان ،وائس چانسلرز، پرنسپلز، پروفیسرز اور AFJOG کے ممبران نے بھی شرکت کی۔وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے فیکلٹی کے ہمراہ تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔پرنسپل پروفیسر عبدالحمید نے انڈر گریجوایٹ طالبات اور رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم نے پوسٹ گریجوایٹ طلباء و طالبات سے خدمت انسانیت کا حلف لیا۔کانووکیشن میں کل 327طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔299 انڈرگریجویٹس طالبات اور 28پوسٹ گریجویٹ طلبہ و طالبات شامل تھے۔ڈاکٹر بریرہ سہیل نے بیسٹ گریجویٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔اس موقع پر ڈینز پروفیسر عائشہ ملک، پروفیسر بلقیس شبیر، پروفیسر عالیہ زاہد، پروفیسر نوید اکبر ہوتیانا، پروفیسر شمیلہ اعجاز منیر، ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز، یونیورسٹی فیکلٹی اور پروفیسرز کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔کانووکیشن میں ڈاکٹر بریرہ سہیل، ڈاکٹر سکینہ بتول، ڈاکٹر بریرہ مظفر، ڈاکٹر سارہ عدنان بختیار، ڈاکٹرگلنور عقیل ڈار، ڈاکٹررباب فاطمہ، ڈاکٹرسمن شہزاد، ڈاکٹرکنیز فاطمہ، ڈاکٹرعائشہ سعید، ڈاکٹرمصباح مسعود، ڈاکٹر اشمل عدیل چوہدری اور ڈاکٹرعائش عبدالصمد کو بہترین کارکردگی پر گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کانووکیشن کی تقریب سے اپنے خطاب میںکہاکہ پروفیسر خالد مسعود گوندل ایک اچھے ڈاکٹر اور سرجن ہی نہیں بلکہ ایک بہت اچھے انسان بھی ہیں۔مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک آزادی پاکستان میں خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے لیڈ کیا تھا۔ مجھے فخر ہے کہ میرے آباؤاجداد نے اس ملک کی بنیاد میں اپنا حصہ ڈالا تھا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پاکستان میں میڈیکل ایجوکیشن انتہائی اہم ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام حکومت پنجاب کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ کا جذبہ کے ساتھ ہی پاکستان ترقی کر سکتا ہے۔ وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ زندگی کے شعور کیلئے علم حاصل کرنا انتہائی اہم ہے۔ پاکستان میں پنجاب کا میڈیکل سسٹم الحمدللہ سب سے بہتر ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar