Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان مختلف مذاہب، ثقافتوں اور روایات کا حسین گلدستہ ہے’مریم نواز شریف

پاکستان مختلف مذاہب، ثقافتوں اور روایات کا حسین گلدستہ ہے’مریم نواز شریف

تمام مذاہب محبت، امن و رواداری کا درس دیتے ہیں جو حقیقی فلاحی معاشرے کی بنیاد ہے’وزیر اعلیٰ پنجاب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے مختلف مذاہب، ثقافتوں اور روایات کا حسین گلدستہ رہا ہے۔انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کے عالمی ہفتہ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پنجاب سب کا ہے اور یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات سرانجام دے سکتا ہے، تمام مذاہب محبت، امن و رواداری کا درس دیتے ہیں جو حقیقی فلاحی معاشرے کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ اختلافات ضرور رکھیں لیکن دین کی تعلیم اور تہذیب کا دامن نہ چھوڑیں، عقائد کا احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہی پائیدار امن و ترقی کی ضمانت ہے، پاکستان ہمیشہ سے مختلف مذاہب، ثقافتوں اور روایات کا حسین گلدستہ رہا ہے، پاکستان خصوصا پنجاب میں ہر شہری کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت قائداعظم کے افکار کی روشنی میں اقلیتوں کے تحفظ اور مساوی مواقع کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، مینارٹی کارڈ سے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کو سہ ماہی مالی معاونت دی جا رہی ہے، مندروں، گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں کی بحالی ومرمت کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی برادری کے تہوار حکومتی سطح پر منائے جا رہے ہیں ، اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے بجٹ کو خاطرخواہ حد تک بڑھایا گیا ہے ، اقلیتوں کے لئے تعلیم و روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا جارہا ہے، محبت، بھائی چارے اور امن کا پیغام عام کریں، ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں انتہا پسندی کی گنجائش نہ ہو۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar