Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان اور ملائیشیا کے مابین قیدیوں کی منتقلی کا معاہدہ نہ طے پا سکا

پاکستان اور ملائیشیا کے مابین قیدیوں کی منتقلی کا معاہدہ نہ طے پا سکا

پاکستانی حکام قائل کرنے میں ناکام ، اس وقت 411 پاکستانی شہری ملائیشیا کی مختلف جیلوں میں قید ہیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی) پاکستان کی کوششوں کے باوجود ملائیشیا کے ساتھ قیدیوں کی بین الاقوامی منتقلی کا معاہدہ نہ ہوسکا۔ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا لیکن اس دورے کے وقت بھی اس معاہدے پر پیش رفت نہیں ہوسکی،ایک رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن بھی ملائی حکام کو اس بات پر قائل نہیں کرسکے کہ معاہدے کو حتمی شکل دی جائے۔قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں ملائیشیا کی طرف سے اتفاق رائے پیدا نہیں ہو پارہا اور پاکستانی حکام ان کو قائل کرنے میں ناکام ہیں، اس وقت 411 پاکستانی شہری ملائیشیا کی مختلف جیلوں میں قید ہیں، مقید پاکستانیوں کے جرائم میں قتل، حملہ کرنا، چوری، جنسی جرائم، سمگلنگ، خطرناک منشیات جیسے جرائم شامل ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن اب بھی قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کررہا ہے، اگر دونوں ممالک کے مابین معاہدہ ہو جاتا ہے تو قیدیوں کو اپنے وطن میں ان کے جرائم کے مطابق سزائیں دی جاتی ہیں تاکہ وہ معاون ماحول میں اپنی سزا جو کاٹ سکیں۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ قید پاکستانی شہریوں کے لیے ہائی کمشنہ حکام جیلوں کے دورے کرتا ہیں تاکہ ان کی فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا جاسکے اور ان کو قونصلر کی حمایت اور وکالت یقینی بنائی جا سکے، ہائی کمیشن قیدیوں کے لیے قانونی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar