Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان اور جاپان کے مابین وفود کے تبادلوں سے تعلقات کو وسعت ملے گی’گورنر پنجاب

پاکستان اور جاپان کے مابین وفود کے تبادلوں سے تعلقات کو وسعت ملے گی’گورنر پنجاب

سردار سلیم حیدر خان سے جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئی چی کی ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے مابین کاروباری وفود کے تبادلوں سے تعلقات کو وسعت ملے گی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئی چی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں معیشت، زراعت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ جاپان کو ہر سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں، صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ویژن کے مطابق پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زرخیز زمین اور آب و ہوا کی وجہ سے یہاں کے پھلوں اور سبزیوں کا ذائقہ پوری دنیا میں مشہور ہے، صوبہ پنجاب میں زراعت کے شعبے میں جاپان کی مہارتوں سے استفادہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جاپانی گاڑیاں بہت پسند کی جاتی ہیں، جاپانی کمپنیاں آٹو موبائل سیکٹر سمیت پاکستان میں مختلف شعبوں میں اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے مابین کاروباری اور ثقافتی وفود کے تبادلوں سے دو طرفہ تعلقات کو مذید وسعت ملے گی، ٹیکسلا میوزیم میں نوادرات کے تحفظ کے لئے جاپانی حکومت کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔گورنر پنجاب نے جاپانی کمپنیوں میں کام کرنے والے انجینئرز کے مسائل کے حل اور پاکستان میں رہنے والے جاپانی لوگوں کی سکیورٹی کے حوالے سے گورنر ہاس کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔اس موقع پر جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئی چی نے کہا ہے کہ ٹیکسلا آثار قدیمہ دیکھ کر خوشی ہوئی، پاکستان میں تقریباً 80کمپنیاں کام کر رہی ہیں، پاکستان اور جاپان کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے، جاپان پاکستان کے ساتھ ثقافت اور تجارت سمیت دیگر شعبوں میں وسعت دینے میں پرعزم ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar