Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان ،یو اے ای کے درمیان دو طرفہ تجارت 10.9ارب ڈالر تک پہنچ گئی’ دیوان فخر الدین

پاکستان ،یو اے ای کے درمیان دو طرفہ تجارت 10.9ارب ڈالر تک پہنچ گئی’ دیوان فخر الدین

ویزہ چھوٹ کی سہولت حقیقی سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات ،صنعتکاروں تک بھی بڑھائی جائے
قابل تجدید توانائی ، آئی ٹی شعبوں میں بے پناہ امکانات موجود ہیں’ چیئرمین ایف پی سی سی آئی پاکستان،یو اے ای بزنس کونسل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پاکستان،متحدہ عرب امارات بزنس کونسل کے چیئرمین دیوان فخرالدین نے دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزہ چھوٹ پر اتفاق کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یہ سہولت پاکستان کے حقیقی سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اور صنعتکاروں تک بھی بڑھائی جائے تاکہ بزنس ٹو بزنس اور بزنس ٹو گورنمنٹ روابط کو مزید فروغ دیا جا سکے۔اپنے بیان میں دیوان فخرالدین نے ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ پاکستان اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے کردار کو سراہا جن کی کوششوں سے 13 سال کے وقفے کے بعد پاکستان،متحدہ عرب امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا 12 واں اجلاس ممکن ہوا۔ اجلاس میں تجارت، بینکاری، ثقافت، سرمایہ کاری، ہوا بازی، ریلوے، توانائی، غذائی تحفظ، ماحولیاتی تبدیلی، دفاع، صحت، افرادی قوت، اعلی تعلیم اور آئی ٹی سمیت کئی اہم شعبوں پر بات چیت ہوئی۔دیوا ن فخر الدین نے بتایا کہ اس وقت پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم 10.9 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جبکہ مالی سال 2025 میں متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر 7 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، یہ ترسیلات زر تجارتی خسارہ کم کرنے اور کرنٹ اکائونٹ کو متوازن رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اگر مناسب اقدامات کیے جائیں تو اگلے پانچ برسوں میں تجارتی حجم کو بھی دگنا کیا جا سکتا ہے۔دیوان فخرالدین نے اس امر پر زور دیا کہ اس وقت سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر کا حجم سب سے زیادہ ہے، اس لیے حکومت کو ان محنت کشوں کو مزید سہولیات اور مراعات فراہم کرنی چاہئیں تاکہ ترسیلات زر میں مزید اضافہ ممکن ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات دنیا میں قابل تجدید اور شمسی توانائی کے شعبے میں عروج حاصل کر چکا ہے اور پاکستان اس کی ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور جدید حل سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar