Breaking News
Home / بزنس / پاکستانی مصنوعات کی عالمی سطح پر تشہیر کیلئے حکومتی سرپرستی میں پلیٹ فارم ہونا چاہیے: نجم مزاری

پاکستانی مصنوعات کی عالمی سطح پر تشہیر کیلئے حکومتی سرپرستی میں پلیٹ فارم ہونا چاہیے: نجم مزاری

روایتی برآمدات پر اکتفا کی بجائے اس فہرست میں اضافہ کرنا ہوگا:انٹرپرینیور ، چیئرمین چلتن پیورپاکستان

لاہور( فیصل محمود اعوان)انٹرپرینیور و چیئرمین چلتن پیورپاکستان نجم مزاری نے کہا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی کیلئے ویلیو ایڈیشن کے ساتھ موثر تشہیر نا گزیر ہے ، حکومت کی جانب سے ایس ایم ایز پر توجہ مرکوز کرنا خوش آئند ہے تاہم حقیقی کامیابی تب ملے گی جب ہماری چھوٹی صنعتیں بھی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی تیار ی کے بعد انہیں برآمد کریں گی ، پاکستان کے بہت سے برانڈز دنیا کی مارکیٹوں میں جگہ بنا سکتے ہیں جس کیلئے حکومت کو معاونت کرنا ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مارکیٹنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ نجم مزاری نے کہا کہ اگر پاکستان نے 100ارب ڈالر برآمدات کا ہدف حاصل کرنا ہے تو صرف روایتی مصنوعات کی برآمدات پر اکتفا کرنے کی بجائے اس فہرست میں اضافہ کرنا ہوگا ،ایس ایم ایز اورگھریلو دستکاری کے معیار کی بہتری کے لئے حکومتی سرپرستی میںمنصوبے شروع ہونے چاہئیں۔ پاکستان کو چین اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک کی پیروی کرنی چاہیے جن کی ایس ایم ایز دنیا بھر میں برآمدات میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں ۔ نجم مزاری نے مزید کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی عالمی سطح پر تشہیر کیلئے حکومتی سرپرستی میں پلیٹ فارم ہونا چاہیے جہاں پر فریش گریجوایٹس کو ذمہ داریاں سونپی جائیں جس سے انہیں روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar