کراچی / لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اسٹارٹ اپ کمپنی پاڈ وئیر نے پہلے ہی سال 35ملین کی آمدنی حاصل کرکے ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں، وینچر کیپیٹلسٹ اور ٹیک انٹرپرینیورز کی دلچسپی حاصل کر لی ۔ اس کا بنیادی مقصد سائونڈ پروف میٹنگ پوڈز اور ورک سٹیشن فراہم کرنا ہے۔ پاڈوئیر کمپنی نے شارک ٹینک پاکستان کی 12ویں قسط میں بھی نمایاں پرفارم کیا اور اپنی اہم پراڈکٹ کی نقاب کشائی کی جس کا مقصد جدید کام کی جگہوں کو بین الاقوامی معیار کے ساتھ تبدیل کرنا ہے۔بڑھتے ہوئے آرڈرز کو پورا کرنے اور اس کے مطابق توسیع کی کوشش میں کمپنی کے فائونڈرز نے 10فیصد ایکویٹی حصص کے بدلے 22ملین روپے کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔ کمپنی کی پریزنٹیشن اور شارک ٹینک ایپیسوڈ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر دیکھا گیا ہے۔سی ای او محمد ریحان نے بتایا کہ شارک ٹینک پاکستان میں شرکت کا مقصد ورک اسپیس سلوشنز پر زور دینا ہے جوکہ ڈیزائن، فعالیت اور کم قیمت دفاتر کی خصوصیات کو یکجا کرتے ہیں اور مختلف صنعتوں، شعبوں اور ان کے مختلف حصوں میں آج کے پروفیشنل افراد کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ان ورکنگ پوڈز کو احتیاط کے ساتھ کاروباروں کو لچکداراور خلفشار سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو کہ بیک وقت کسی بھی کمپنی کی کارکردگی اور اس کے ملازمین کی فلاح و بہبود کو بہتر کرتا ہے۔ سعودی انوسٹر گروپ کے محمد غزالی عقیق نے اسے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی اور واحد ایجاد قرار دیا ہے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
