معاہدہ طے پانے پرپاکستانی آرگینک مصنوعات کوامریکی سٹورز پر ڈسپلے کیا جائیگا’ نجم مزاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ یہ انتہائی خوش آئند ہے کہ پاکستان کی ایک آرگینک کمپنی نے امریکی مارکیٹ تک رسائی کیلئے ابتدائی پیشرفت کی ہے اور آنے والے دنوں میں اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ،یہ اقدام پاکستان کی آرگینک انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اس لئے اب حکومت کو بھی اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ برآمدات میں نمایاں اضافہ کرنے میں مدد مل سکے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حتمی بات چیت اور معاہدہ طے پانے کی صورت میں پاکستانی آرگینک کمپنی کی خوراک سمیت دیگر مصنوعات کو امریکہ کے سٹورز پر ڈسپلے کیا جائے گا۔یہ فخر کا لمحہ ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی صارف مارکیٹ میں پاکستانی آرگینک مصنوعات جگہ بناسکیں گی ۔پاکستانی آرگینک انڈسٹری کے لیے یہ اقدام برآمدات میں اضافے، مقامی کسانوں کو بہتر معاوضے اور بین الاقوامی سطح پر ملکی مصنوعات کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گا۔عالمی مارکیٹ میں مقابلہ سخت ضرورہے لیکن قوی یقین ہے کہ پاکستانی کمپنی اپنے اعلیٰ معیار کے ذریعے اعتماد حاصل کر لے گی ۔ ہم اپنے کسانوں، ہنر مندوں اور ماہرین کی محنت کو عالمی سطح پر روشناس کرانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرگینک خوراک اور مصنوعات کے معیار کے لئے لیبارٹریز اورسرٹیفیکیشن کیلئے حکومتی معاونت ناگزیر ہے ،اگر پاکستانی کمپنیاں اس پیشرفت میں کامیاب ہوتی ہیں تو یہ پاکستان کے لیے برآمدات کے نئے دروازے کھلنے کے مترادف ہوگا۔ دنیا بھر میں آرگینک مصنوعات کی مارکیٹ کا حجم 2025 میں 300 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے جس میں ترقی پذیر ممالک کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
Tags #AgribusinessPakistan #CraftsmenPakistan #DailyPakistanOnline #ExportGrowthPakistan #ExportOpportunities #ExportPotentialPakistan #FutureGrowthPakistan #GlobalMarketCompetition #GovernmentRole #ImportOpportunities #InternationalRecognition #InternationalTrust #LaboratoriesCertification #MadeInPakistan #MarketExpansion #NajamMazari #OrganicFoodPakistan #OrganicIndustryPakistan #OrganicMarket2025 #OrganicProductsPakistan #PakistanExports #PakistaniEntrepreneurs #PakistaniFarmers #QualityStandardsPakistan #ResearchInstitutePakistan #USMarketAccess
Check Also
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری
وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …
!جنرل ضیاء الحق اور جنرل اختر عبدالرحمن کی زندگی میں ہی پاکستان ایٹمی طاقت بن چکا تھا
محمد عبداللہ اصغر جارج واشنگٹن یورنیورسٹی امریکا کے نیشنل سیکورٹی آرکائیو پراجیکٹ کی درخواست پر …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media

