Breaking News
Home / بزنس / پاکستان آرگینک میٹ کمپنی کا یو اے ای کوسپلائی کامعاہدہ بڑی کامیابی ہے :نجم مزاری

پاکستان آرگینک میٹ کمپنی کا یو اے ای کوسپلائی کامعاہدہ بڑی کامیابی ہے :نجم مزاری

 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے پاکستانی آرگینک میٹ کمپنی کے متحدہ عرب امارات کی سپر مارکیٹ کو گوشت سپلائی کے معاہدے کو غیر معمولی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پیشرفت سے نئے مواقع پیدا ہونے کے وسیع امکانات روشن ہوئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں نجم مزاری نے کہا کہ دنیا بھر میں آرگینک خوراک اور مصنوعات کے استعمال کے رجحان میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ،یہی وہ سنہری موقع ہے جس سے استفادہ کرنے کیلئے پیشگی تیاری کرنے کی ضرورت ہے ۔ جب حکومت کی سطح پر لیبارٹریز کے قیام ، سرٹیفکیشن اور لیبلنگ ہو گی تو اس سے بیرونی دنیا میں پاکستانی آرگینک خوراک اور مصنوعات کو مطلوبہ معیار کو ثابت کرنے میں مشکلات درپیش نہیں ہوں گی ۔اس لئے حکومت اس پر فی الفور مشاورت کا آغاز کرے اور اس کے لئے الگ سے محکمہ یا اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے جو اس حوالے سے سفارشات مرتب کرے جس کے مطابق نجی شعبہ آگے بڑھ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صرف ایک میٹ کمپنی نے لاکھوں ڈالر کا معاہدہ کیا ہے جس سے نہ صرف پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ پاکستان کے لئے قیمتی زر مبادلہ کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا۔ نجم مزاری نے کہا کہ پاکستان میں بہت سی کمپنیاں معیاری آرگینک خوراک اور مصنوعات کی تیاری کر رہی ہیں تاہم انہیں برآمدات کے تناظر میں حکومتی سرپرستی کی اشد ضرورت ہے ۔

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

میٹرک رزلٹ میں بہترین کارکردگی ،سرکاری سکولوں کے پرنسپلز میں تعریفی اسناد ،کیش انعام تقسیم

پھولنگر( ڈیلی پاکستان آن لائن )سی ای او ایجوکیشن قصور اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar