ملکی معیشت کی ترقی تب ہی ممکن ہے جب سب اپنے حصے کی ذمہ داری پوری کریں’ تاجر رہنما
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)تاجر رہنما پیاف کے ترجمان و صدرلوہا مارکیٹ شہید گنج لاہور راجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے،ٹیکس نادہندگان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے،،ملکی معیشت کی ترقی تب ہی ممکن ہے جب سب اپنے حصے کی ذمہ داری پوری کریں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ معیشت کی ترقی کیلئے اقدامات کی بدولت اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے، بیرونی سرمایہ کار حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، عوامی ریلیف کو ہر دوسرے اقدام پر ترجیح دی جائے، عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔راجہ وسیم انور نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 38فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، شرح سود میں بھی کمی ہوئی جس سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات میں اضافہ اور ریکارڈ ترسیلاتِ زر کی بدولت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا، ٹیکس نادہندگان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے، ٹیکس چوری کرنے والوں اور انکی معاونت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
