Breaking News
Home / بزنس / ٹیکس دینے میں کون سا شہر سرفہرست رہا؟ رپورٹ جاری

ٹیکس دینے میں کون سا شہر سرفہرست رہا؟ رپورٹ جاری

ملک کے کون کون سے شہروں نے 2023-24میں کتنا ٹیکس دیا؟ ایف بی آر نے رپورٹ جاری کردی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )رواں سال بھی ٹیکس دینے والوں میں کراچی ہر بار کی طرح اس بار بھی سر فہرست رہا جہاں سے ایف بی آر نے دو ہزار 522ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔ایف بی آر کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2023-24کے دوران جغرافیائی اعتبار سے ٹیکس وصولیوں کی مرتب کردہ رپورٹ میں یہ بتایا ہے کہ ملک کے کون سے شہر نے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں پہلا نمبر کراچی کا ہے جبکہ ٹیکسوں کی ادائیگیوں کی فہرست میں دوسرا نمبر لاہور اور تیسرے نمبر پر اسلام آباد ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی کے لارج ٹیکس آفس نے مجموعی طور پر 2 ہزار 522ارب روپے سے زائد مالیت کا ٹیکس جمع کیا، لارج ٹیکس آفس کراچی نے زیر تبصرہ مدت کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں 1ہزار 360ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کی ہیں جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایل ٹی او کراچی کی وصولیوں کا حجم 13کروڑ 63لاکھ روپے رہا۔رپورٹ کے مطابق سیلز ٹیکس کی مد میں ایل ٹی او کراچی نے 1ہزار ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کیں۔ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق ایل ٹی او لاہور نے زیرتبصرہ مدت کے دوران مجموعی طور پر 1ہزار 402ارب روپے سے زائد مالیت کے محصولات وصول کیے جبکہ اسلام آباد لارج ٹیکس آفس نے1ہزار 164ارب روپے کا مجموعی ٹیکس جمع کیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar