Breaking News
Home / بزنس / ٹیکسیشن کے نظام میں بڑی سرجری کرنے کی ضرورت ہے ‘ راجہ راحیل اشفاق

ٹیکسیشن کے نظام میں بڑی سرجری کرنے کی ضرورت ہے ‘ راجہ راحیل اشفاق

پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار وں کیلئے بینکوں سے قرض لینے کے حجم میں غیر معمولی اضافہ ہوا
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان اسٹیل آئرن ایسوسی ایشن وایگزیکٹو ممبر پیاف راجہ راحیل اشفاق نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی کے تسلسل سے مختلف کاروبار وں کیلئے بینکوں سے قرض لینے کے حجم میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس سے روزگار کے مواقع بھی بڑھے ہیں، اگست سے نومبر کے دوران کاروباروں کے قرض کے مجموعی حجم میں تقریباً 1.6 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا ،پاکستان کے ٹاپ 5 فیصد کمائی کرنے والے افراد کی جانب سے16 کھرب روپے کی ٹیکس ادا ئیگی نہ کرنے کے اعدادوشمار چشم کشا ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے سخت اقدامات کے باوجود گزشتہ سال کے 6.4ٹریلین روپے کے مقابلے میں رواں سال ٹیکس گیپ کا 7.1 ٹریلین روپے تک پہنچنا تشویش کا باعث ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ٹیکسیشن کے نظام میں بڑی سرجری کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس سارے عمل میں ایف بی آر کی استعداد اور اس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی بھی ضرورت ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق3.3 ملین افراد ٹاپ 5 فیصد کمائی کرنے والے طبقے میں آتے ہیں لیکن ان میں سے صرف 0.6 ملین افراد ٹیکس گوشوارے جمع کراتے ہیں جبکہ باقی 2.7 ملین افراد انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کراتے جو ایف بی آر کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے ۔ٹیکس کے نظام کو اس طرح مربوط کیا جائے کہ ٹیکس نہ دینے والوں کو اپنے کاروبار اور زندگی کے دیگر شعبوںمیں ادائیگیاں اور وصولی کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar