اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت خود ایسے حالات پیدا کرتی ہے کہ ملک میں لڑائی رہے۔انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل پر بالکل یقین نہیں رکھتے اور حکومت بھی مذاکرات نہیں کرے گی، ٹمپریچر نیچے لانا شہبازشریف کو سوٹ نہیں کرتا، وزیر اعظم چاہتے ہیں لوگوں کے گھروں میں چھاپے پڑتے رہیں۔حکومت بانی پی ٹی آئی سے درست کمیونیکیشن نہیں ہونے دے رہی، عمران خان نے کمیٹی اپوزیشن جماعتوں سے بھی مذاکرات کے لیے بنائی ہے۔انہوںنے کہاک ہ پی ٹی آئی کو اپوزیشن الائنس کی طرف بڑھنا چاہیے، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پی ٹی آئی کی جتنی لڑائی بڑھے گی اتنا حکومت کو فائدہ ہوگا۔بانی پی ٹی آئی کوسہولیات نہیں دی جا رہیں، تالی دونوں ہاتھوں سے بجنی چاہیے،عمران خام کوجیل مینوئل کے مطابق سہولت ملنی چاہیے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
