Breaking News
Home / جرائم / ٹریفک وارڈنز کی حاضر دماغی،مصوم بچے کے اغواء کی کوشش ناکام

ٹریفک وارڈنز کی حاضر دماغی،مصوم بچے کے اغواء کی کوشش ناکام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مال روڈ پر ٹریفک انسپکٹر و ساتھی اہلکاروں کی حاضر دماغی نے بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی ۔ ترجمان ٹریفک پولیس کت مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار 13سالہ بچے کو زبردستی لے جا رہے تھے ،مشکوک جانتے ہوئے پٹرولنگ آفیسر نے موٹرسائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو نامعلوم موٹرسائیکل سوار بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ مغوی بچے نے بتایا کہ لدھڑ گائوں سے مجھے نشہ آور اشیا کھلا کر زبردستی لیجارہے تھے۔ بچے کو اس کے گھر والوں کے حوالے کردیا گیا،اہل خانہ نے ٹریفک افسران سے اظہارِ تشکر کیا ہے ۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے سینئر وارڈن ناصر،فرقان،شاہد اور حامد عالم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وارڈنز ٹریفک روانی کے ساتھ ساتھ مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar