Breaking News
Home / انٹر نیشنل / ٹرمپ کیساتھ کسی بھی وقت ملاقات اور یوکرین جنگ پر سمجھوتے کیلئے تیار ہیں،روس

ٹرمپ کیساتھ کسی بھی وقت ملاقات اور یوکرین جنگ پر سمجھوتے کیلئے تیار ہیں،روس

میں نے ٹرمپ سے چار سال سے زائد عرصے سے بات نہیں کی ہے،میں اس کے لیے تیار ہوں،پیوٹن
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ کسی بھی وقت ملاقات اور یوکرین جنگ پر سمجھوتے کیلئے تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممکنہ امن معاہدے کے بارے میں ٹرمپ کے اقدامات کے بارے میں پوچھے جانے پر، پیوٹن نے کہا کہ وہ آنے والے ریپبلکن کے ساتھ ملاقات کا خیرمقدم کریں گے۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں اس سے کب ملنے جا رہا ہوں۔ وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ رہے ہیں۔ میں نے اس سے چار سال سے زائد عرصے سے بات نہیں کی ہے۔ میں اس کے لیے تیار ہوں، کسی بھی وقت۔پیوٹن نے کہا کہ اگر ہماری کبھی منتخب صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوتی ہے تو مجھے یقین ہے کہ ہمارے پاس بات کرنے کے لیے بہت کچھ ہو گا، انہوں نے مزید کہا کہ روس مذاکرات اور سمجھوتے کے لیے تیار ہے۔روسی صدر سے جب پوچھا گیا کہ وہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کیا پیشکش کر سکتے ہیں، تو پیوٹن نے اس بات کی تردید کی کہ روس کمزور پوزیشن میں تھا، بجائے اس کے کہ اس کی بڑھتی ہوئی طاقت پر زور دیا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ان کا ملک 2022 میں یوکرین میں فوج بھیجنے کے بعد سے مضبوط ہو گیا ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا کہ ان کا ملک یوکرین کے تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات اور سمجھوتوں کے لیے تیار ہے۔ ان کا یہ بھی دعوی ہے کہ روسی افواج آگے بڑھ رہی ہے اور یوکرین میں اپنے اہم مقاصد کے حصول کے قریب پہنچ رہی ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar