68 سالہ ٹرونگ مائی لان نے کیس کی سماعت میں غبن کی رقم لوٹانے پر آمادگی ظاہر کی تھی،رپورٹ
ہنوئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ویتنام کی پراپرٹی ٹائیکون ٹرونگ مائی لان دنیا کے سب سے بڑے بینک فراڈ کے جرم میں سزائے موت کی سزا کیخلاف اپیل ہار گئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق 68 سالہ ٹرونگ مائی لان کے پاس زندگی بچانے کا ایک موقع ابھی باقی ہے۔ ٹرونگ مائی لان اگر فراڈ کے پیسے واپس کر دیتی ہیں تو ان کی زندگی بچ سکتی ہے۔ ٹرونگ مائی لون رئیل اسٹیٹ ڈیولپر ہیں اور انہیں اپریل کے مہینے میں سائیگون کمرشل بینک (ایس سی بی)کے ساتھ 12 ارب ڈالر کے فراڈ کے کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔انہوں نے اس سزا کے خلاف اپیل میں عدالت سے درخواست کی تھی کہ عدالت انہیں زیادہ نرمی اور انسانیت پسندی کے نقطہ نظر کو مدِنظر رکھتے ہوئے معاف کر دے۔ عدالت نے ٹرونگ مائی لان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سزا معافی کی استدعا مسترد کر دی تھی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ٹرونگ مائی لان کی سزا کم کرنے کا کوئی جواز موجود نہیں تاہم اگر وہ 9 ارب ڈالر یعنی غبن شدہ رقم کا تین چوتھائی حصہ لوٹا دیں تو موت کی سزا سے چھٹکارا حاصل کر سکتی ہیں۔یاد رہے کہ ان کے پاس ملک کے صدر سے اپیل کرنے کا حق بھی موجود ہے۔ مقدمے کی سماعت کے دوران ٹرونگ غبن شدہ رقم لوٹانے کی بات کی تھی۔ ٹرونگ مائی لان ویتنام کی ایک معروف صنعتکار ہیں اور وہ اور وان تھن فٹ ہو چی منہ سٹی میں ایک شاپنگ مال، ایک بندرگاہ اور ایک عالیشان رہائشی کمپلیکس کی مالک ہیں۔ وہ ایس سی بی میں براہ راست حصص کی مالک نہیں تھیں بلکہ وہ اپنے خاندان کے افراد، دوستوں اور جعلی کمپنیوں کے ذریعے بینک (ایس سی بی) کے 91.5 فیصد سے زائد حصص رکھتی تھیں۔ارب پتی ٹرونگ مائی لان نے سڑکوں پر کاسمیٹکس مصنوعات بیچنے سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا تھا۔
Tags #12BillionDollarFraud #AppealLost #AppealRejected #AppealToPresident #BankFraud #BritishMedia #CapitalPunishment #CosmeticSeller #FinancialCrime #GoogleBusiness #Humanity #InternationalNews #LegalNews #PortOwner #PropertyTycoon #RealEstateDeveloper #ResidentialComplexOwner #SaigonCommercialBank #SCB #ShoppingMallOwner #TrongMaiLan #Vietnam #VietnameseEntrepreneur #WorldsLargestBankFraud
Check Also
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری
وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
