Breaking News
Home / پاکستان / وفا داری کام نہ آئی بشریٰ بی بی کی شکایتوں پرعلی امین کو ہٹا دیا گیا’ مریم اورنگزیب

وفا داری کام نہ آئی بشریٰ بی بی کی شکایتوں پرعلی امین کو ہٹا دیا گیا’ مریم اورنگزیب

عمران خان نے وفاداری کے بدلے میں بے وفائی کی اپنی روایت کو ایک بار پھر دہرایا ہے
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹا کر وفاداری کے بدلے میں بے وفائی کی اپنی روایت کو ایک بار پھر دہرایا ہے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی فطرت میں کسی کے ساتھ وفاداری کا تصور موجود نہیں۔ وہ اپنے قریبی ساتھیوں، کارکنوں اور دوستوں کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں اور پھر انہیں ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کی عمران خان کے لیے دی گئی خدمات، قربانیاں اور وفاداری بھی بے سود رہیں۔ بشریٰ بی بی کی شکایات پر علی امین کو پارٹی عہدے سے ہٹا دیا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان اپنی ذات کے سوا کسی کے لیے وفادار نہیں۔ مریم اورنگزیب نے عمران خان کی سابقہ ساتھیوں کے ساتھ کی گئی بے وفائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اکبر ایس بابر، جسٹس وجیہہ، نعیم الحق، جہانگیر ترین، اور عبدالعلیم خان جیسے افراد عمران خان کی احسان فراموشی کی واضح مثالیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے نو مئی سے 26 نومبر تک عمران خان کے ہر انتشار پھیلانے والے منصوبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، لیکن آج وہ بھی عمران خان کی بے وفائی کا شکار ہو چکے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات میں نوجوانوں کو استعمال کیا اور پھر انہیں جیلوں میں چھوڑ دیا۔ وہ ہمیشہ دوسروں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں اور بعد میں بے یارو مددگار چھوڑ دیتے ہیں۔انہوں نے عوام اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کی فطرت کو سمجھیں اور آئندہ کسی بھی سازش یا ملک دشمن منصوبے کا حصہ نہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ جو علی امین گنڈاپور آج سوچ رہے ہیں، وہی ہر شخص عمران خان کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد سوچتا ہے، لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar